حیدرآباد۔ 12ستمبر (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش میں آج مختلف جگہوں پر پیش
آئے سڑک حادثات کی زد میں آکر 6افراد ہلاک اور 54افراد زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد سے اونگول جانے والی ایک خانگی بس کے ضلع گنٹور سے آنی والی ایک
لاری سے تصادم کی وجہ سے 1شخص ہلاک
ہوگیا جبکہ اس حادثہ میں 17افراد زخمی
ہوگئے۔ ضلع کرنول میں بھی ایک حادثہ پیش آیا جس میں 20افراد زحمی ہوگئے۔
اور ایک کی ہلاکت ہوگئی۔کرشنا ضلع میں بھی ایک حادثہ میں ایک شخص سڑک حادثہ
میں ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح وجئے نگرم اور پرکاشم ضلع میں بھی سڑک حادثات پیش
آئے۔